پی ٹی آئی کی حکومت عوام نے بنائی ہے کوئی مائی کا لال گرا نہیں سکتا: اعجاز شاہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیرداخلہ اعجازشاہ نے کہا کہ مدارس کے نصاب میں کوئی تبدیلی نہیں کی بلکہ اضافہ کیا، وہ سمجھتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو نہیں آئیں گے لیکن عوام کوپتا ہے یہ ملک دشمنی ہے۔

 

عوام کے لئے اسلام آباد میں پبلک سہولیاتی مرکز کا افتتاح کر دیا گیا، جہاں پاکستان میں مقیم اور سمندرپار پاکستانی اپنی شکایات کا اندراج کروا سکیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجازشاہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی زلفی بخاری نے پولیس سینٹرمیں قائم سہولت کاونٹر کا افتتاح کیا۔

 

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے متعلق سوال پر وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کے کسی بھی مدرسے کی رجسٹریشن منسوخ نہیں کی جا رہی ہے نہ ہی مدارس کے نصاب میں تبدیلی کی، تاہم وہ نہیں سمجھتے کہ مولانا صاحب 27 اکتوبرکواسلام آباد آئیں گے۔ عوام جانتی ہے یہ ملک دشمن ہیں۔ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہووں نے مدینہ کی ریاست بنائے کی بات کی ، تحریک انصاف کی حکومت عوام کے ووٹوں سے آئی ہے کوئی مائی کا لال نہیں گرا نہیں سکتا۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں