کسی کی بھی گرفتاری میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں: وفاقی وزیر داخلہ

کراچی (پبلک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ ملکی مفاد میں بات کرتے ہیں۔ کسی کی بھی گرفتاری میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں۔ ملک کو اقتصادی چیلنجز کا سامان ہے تمام لوگ ٹیکس ادا کریں۔

 

شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ ملکی مفاد میں بات کرتے ہیں۔ کسی کی بھی گرفتاری میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں۔ ملک کو اقتصادی چیلنجز کا سامان ہے تمام لوگ ٹیکس ادا کریں۔

 

وفاقی وزیر  داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں احتساب کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر اور کرائم میں 5 فیصد کمی ہوئی۔ جس نے قصور کیا ہوگا اس سے پو چھاجائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ہرسطح پر تبدیلی آئی ہے۔ اگر کسی کو کرپشن پر ہٹایا گیا تو وہ بھی اندر  ہوگا۔ ملک کو قائم رکھنے کے لیے قانون کی حکمرانی نا گزیر ہے۔ وزیراعظم عمران خان فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہیں۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں