وزارت داخلہ نے دس تنظیموں پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کی وزارت داخلہ نے دس تنظیموں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تنظیموں پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت پابندی لگائی گئی۔ بین کی گئی تنظیموں کے جیش محمد، فلاح انسانیت اور جماعت الدعوۃ سے تعلق سامنے آئے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق مزید دس تنظیموں کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ جن الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعوۃ تلارشاد لاہور، الحمد ٹرسٹ لاہور و فیصل آباد، مسجد اینڈ ویلفئیر ٹرسٹ لاہور، المدینہ ٹرسٹ لاہور، معاذ بن جبل ایجوکیشن ٹرسٹ، الایثار فاؤنڈیشن لاہور، الرحمت ٹرسٹ آرگنائزیشن بہاولپور اور الفرقان ٹرسٹ کراچی کے نام شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق تنظیموں پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت پابندی لگائی گئی۔ جبکہ بین کی گئی تنظیموں کے جیش محمد، فلاح انسانیت اور جماعت الدعوۃ سے تعلق سامنے آئے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں