ایران کے اثاثے منجمد کرنے پر امریکا کو عالمی عدالت میں شکست کا سامنا

پبلک نیوز: عالمی عدالت انصاف میں امریکا کی پسپائی، بڑی عدالت کا بڑا فیصلہ آ گیا۔ مقدمہ جیتنے کے بعد ایران کو امریکا میں اپنے اثاثے غیر منجمد کرانے کے لیے کیس آگے بڑھانے کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کو ایران کے اثاثے منجمد کرنے پر عالمی عدالت میں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ ایران نے عالمی عدالت انصاف میں امریکا کے خلاف مقدمہ جیت لیا۔

بین الاقوامی عدالت انصاف نے فیصلہ دیا ہے کہ ایران امریکہ میں اپنے دوارب ڈالرکے منجمد اثاثوں کی واپسی کا حق رکھتا ہے۔ ہیگ میں پندرہ رکنی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ایران اپنے اثاثوں کی بازیابی کے تناظرمیں معاملات کو آگے بڑھا سکتا ہے۔ عالمی عدالت نے امریکی مؤقف بھی مسترد کر دیا کہ ایران بین الاقوامی دہشت گردی کو سپورٹ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایران پر 1983 میں بیروت میں امریکی اڈہ پر حملے کا الزام لگایا تھا۔ اس حملہ میں 241 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ امریکی عدالت نے 2016 میں ایران کے دو ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں