انٹرنیشنل فٹ بال میں دوستانہ مقابلوں کی بہار عروج پر پہنچ گئی

پبلک نیوز: انٹرنیشنل فٹ بال میں دوستانہ مقابلوں کی بہار اپنے عروج پر ہے ۔ ارجنٹینااور اسپین کو اپنے حریفوں پر برتری جبکہ عالمی چمپئن فرانس اورآئس لینڈ کا میچ برابری پر ختم ہو گیا۔

ارجنٹینا نے دوستانہ میچ میں عراق کو 0-4سے پچھاڑ دیا۔ میسی کے بغیر کھیلنے والی ارجنٹینا کو میچ کے آغاز میں سخت مزاہمت کا سامنا کرنا پڑا اور پہلے ہاف میں صرف ایک ہی گول کرنے کا موقع ملا تاہم میچ کے دوسرے ہاف میں مزید تین گول کرکے سابق عالمی چمپئن ارجنٹینا نے دوستانہ میچ اپنے نام کرلیا۔

اسپین اور ویلز کے مابین کھیلے گئے دوستانہ میچ میں اسپینش ٹیم کو ایک کے مقابلے چار گول سے کامیابی ملی۔ اسپین نے میچ کے پہلے 30منٹس میں تین گول داغ کر ویلز پر اپنی برتری ثابت کی۔ اسپین نے میچ کا چوتھا گول مارک بارترا  کے ذریعے میچ کے 74ویں منٹ میں اسکور کیا۔ ویلز کی جانب سے اکلوتا گول میچ کے آخری  لمحات میں سیم ووکس کے حصے میں آیا۔

عالمی چمپئن فرانس اور آئس لینڈ کے مابین کھیلا گیا فرینڈلی میچ دودوگول سے برابر رہا۔ میچ کے 86ویں منٹ تک آئس لینڈ کو فرانس پر 2گول کی برتری رہی تاہم میچ کے آخری 4منٹس میں فرانس نے دو گول کر دیئے۔ کیلان ایمباپے نے میچ کے آخری منٹ پر ملنے والی پنلٹی پر گول کرکے میچ برابر کیا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں