نواز شریف کو سزا، عالمی میڈیا کی بھرپور کوریج

پبلک نیوز: سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا کی خبر عالمی میڈیا میں شہ سرخیوں میں رہی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو کرپشن ثابت پر سزا کی خبر عالمی میڈیا میں بھی خوب کوریج ملی۔

 

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے لکھا کہ نوازشریف کرپشن کیس میں مجرم قرار دے دیئے گئے سات برس قید کی سزا ہو گئی۔ نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ عدالت نے نوازشریف کے اثاثوں اور آمدن میں واضح فرق پر سزا سنا دی۔

بی بی سی نے لکھا کہ سابق وزیراعظم کو کرپشن کے الزامات پر قید کی سزا سنا دی گئی۔ ہندوستان ٹائمز نے شہ سرخی دی پاکستانی عدالت نے کرپشن پر  نواز شریف کو ایک کیس میں سزا سنا دی، دوسرے کیس سے بری کر دیا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا، فنانشل ٹائمز، ڈیلی میل الجزیرہ، اے ایف پی اور روئٹرز اور میڈیا کے دیگر عالمی اداروں نے خبر بریکنگ نیوز کے طور پر خبر چلاتے رہے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں