کرتارپور راہداری کھولنے پر انٹرنیشنل میڈیا کا خیرمقدم

پبلک نیوز: پاکستان کا امن کی جانب بڑا قدم، کرتارپور راہداری کھولنے پر انٹرنیشنل میڈیا کا خیرمقدم، وہیں پر بھارتی میڈیاکو سدھو کے دوسری بار پاکستان آمد اور وزیراعظم عمران خان کی تعریف ہضم نہ ہوئی۔ امن دشمن مودی سرکار کا میڈیا بھی پاکستان اور سدھو کے خلاف زہر اگلتا رہا۔

بزرگ سکھ کی آنکھوں میں آنسو، بوڑھی ماؤں کے لبوں پر شکرانے کے کلمے اور جواں بیٹوں کی آنکھوں میں خوشی کی چمک ، بھارتی وزیرِ خارجہ اور میڈیا کو کچھ بھی نظر نہ آیا۔

بھارتی میڈیا نے سدھو کو پاکستان آنے پر اور عمران خان کی تعریف کرنے پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا، زہر اگلتے ہوئے بھارتی وزیرسدھو کا سیاسی کیریئر تک ختم کرنے کے لیے کانگریس پارٹی کو اُکساتا رہا۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا نے وزیرِ اعظم عمران خان کی سوچ ، جذبے اور قیامِ امن کی کوشش کو خوب سراہا، اور کرتارپور راہداری کھولنے کے عمل کو پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی راہداری قرار دیا۔

پچھلی بار کی جھپی سے ہاتھ ملانے تک کا سفر دو ممالک کو قریب لے آیا۔ سدھو محبتیں سمیٹ کر واپس چلا گیا لیکن نہ جانے کب تک بھارتی میڈیا اس پر تلملاتا رہے گا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں