سربراہ انٹرپول کا رشوت لینے کا اعتراف، عہدہ سے مستعفی

پبلک نیوز: چین میں گرفتار انٹرپول کے سربراہ نے رشوت سمیت دیگر جرائم کا اعتراف کر لیا ہے۔ مینگ ہونگوائی نے دوران گرفتاری اپنے استعفیٰ کا بھی اعلان کیا۔

دورہ چین کے دوران گرفتارہونے والےانٹرپول کے سربراہ مینگ ہونگوائی نے رشوت لینے سمیت دیگر جرائم کا اعتراف کر لیا۔ چین کی منسٹری آف پبلک افیئر نے انٹرپول کے سربراہ کی گرفتاری کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا۔

اس سے پہلے چینی حکام نے کہا تھا کہ مینگ ہونگوائی کے خلاف رشوت سمیت مشکوک سرگرمیوں اور قانون کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات ہورہی تھیں۔ واضح رہے کہ مینگ ہونگوائی نے انٹرپول کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا۔ مینگ ہونگوائی چین میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں