آشیانہ اقبال اسکینڈل میں گرفتار ہونے والے احد چیمہ کے گرد گھیرا تنگ

لاہور(پبلک نیوز) آشیانہ اقبال اسکینڈل میں گرفتار ہونے والے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی مشکلات میں مزید اضافہ، نیب نے قائداعظم تھرمل پاور پراجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں پر احد چیمہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز ہو گیا۔

 

سابق ڈی جی ایل ڈی احد چیمہ پر نیب کا شکنجہ مزید سخت ہونے لگا، نیب حکام نے قائداعظم پارو پروجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں پر احد چیمہ کے خلاف تحقیقات کے لیے احتساب عدالت میں درخواست جمع کروائی تھی، جس میں استدعا کی گئی تھی کہ احد چیمہ سے تحقیقات کے لیے جیل میں اجازت دے جائے، جس کو عدالت نے باقاعدہ منظور کر لیا ہے۔ نیب حکام نے احد چیمہ سے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 

سابق ڈی جی ایل ڈی اے پر الزام ہے کہ قائداعظم پاور پراجیکٹ میں سی ای او کی حثیت سے اسسٹنٹ مینجر آصف علی اور اسیسنٹ مینجر فنانس صفدر علی شاہد سمیت دیگر کو غیرقانونی طور پر بھرتی کیا اور پیپرا رولز کی خلاف ورزی کی۔ نیب ذرائع کے مطابق احد چیمہ سے جیل میں تحقیقات کے بعد قائداعظم پاور پراجیکٹ میں تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں