ایران نےامریکاکےساتھ مذاکرات کی حامی بھرلی

 

 پبلک نیوز: ایرانی انٹیلی جنس وزیر نےکہا کہ اگرامریکا پابندیاں ختم کرے تو مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ ایرانی دھمکیاں ایران کے لئےخطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔


ایران نے امریکا کے ساتھ بڑھتے تناؤ کو کم کرنے کے لئے مشروط مذاکرات پرآمادگی کا اظہار کر دیا۔ ایران کے انٹیلی جنس وزیر نے کہا کہ اگر امریکا ایران کے خلاف عائد پابندیاں اٹھا ئےتومذاکرات ہو سکتے ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق آیت اللہ خامینی نے بھی امریکا کےساتھ مشروط مذاکرات کی اجازت دے دی۔



دوسری جانب امریکی صدرٹرمپ نے یورینئم افزودگی پرایران کومتنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی دھمکیاں خود انکے گلے کی ہڈی بن سکتی ہیں۔ افزودگی میں اضافہ ایران کی سنگین غلطی ہوگی۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں