ایران کا عراق میں امریکی فضائی اڈوں پربیلسٹک میزائلوں کا انتقامی حملہ

پبلک نیوز: ایران نے عراق میں دوامریکی فضائی اڈوں پر ایک درجن سے زائد بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق ایران کی جانب سے عراق میں 2 فوجی اڈوں پر 12 سے زائد زمین سے زمین پر مار کرنے والے ایرانی میزائل داغے گئے تاہم ابھی تک ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

 

امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے بھی عراق میں امریکی فوج کے اڈے پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایران نے عراق میں 2 فوجی اڈوں پر ایک درجن سے زائد میزائل داغے گئے۔

 

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق پاسداران انقلاب نے امریکا کو دوبارہ جارحیت پر شدید ردعمل کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنرل قاسم کی ہلاکت پر جوابی کارروائی ہے، اس حملے کا نام 'آپریشن سلیمانی' رکھا گیا ہے، ملٹری بیس پر کامیاب حملہ کیا گیا ہے اور امریکا نے حملے کا جواب دیا تو تباہ کن ردعمل دیں گے۔

 

فرانسیسی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی بھی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکی جارحیت میں معاون ممالک کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں