ایران کھل کر امریکہ کے سامنا آ گیا، روس نے بھی حمایت کر دی

 

پبلک نیوز: امریکہ کی ایران پر نئی پابندیوں کے بعد ایرانی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران مزید امریکی ڈرون مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پابندیوں کے ردِ عمل میں روس نے ایران کی حمایت کر دی۔

 

ایران کی جانب سے اپنا ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کے بعد امریکا نے ایران پر مزید نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ نئی پابندیوں کا اثر ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر پر بھی ہو گا۔

 

ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حسین خانزادی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ ایرانی فوج مزید امریکی ڈرون طیارے گرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایران جارحیت کا ردعمل بھرپور اور سخت انداز میں دے گا جس سے دشمن بھی واقف ہے۔

 

دوسری جانب ایران پر نئی پابندیوں کے ردعمل میں روس نے ایران کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ماسکو حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کا مناسب سدباب کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

 

روسی نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ نئی امریکی پابندیوں سے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں اضافہ ہو گا، واشنگٹن کو ایسی پابندیاں لگانے کے بجائے ایران کے ساتھ مذاکرات کی راہ نکالنی چاہیے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں