امریکی پابندیاں مسترد، ایران نے تیل کی برآمدات جاری رکھنے کا اعلان کر دیا

تہران (پبلک نیوز) ایران تیل کی برآمدات جاری رکھے گا۔ ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ ایران اپنی ضرورت کے مطابق تیل برآمد کرتا رہے گا۔ وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں کسی نے ایران کی جگہ لینے کی کوشش کی تو صورتحال کا ذمہ دار خود ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے امریکی پابندیوں کونظر انداز کر کے تیل کی برآمدات جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران اپنی ضرورت کے مطابق تیل برآمد کرتا رہے گا۔ امریکا کو پابندیوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایرانی خام تیل کی برآمدات کے خلاف امریکی کوششوں کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ ایران تیل فروخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی منڈی میں کسی اور کو اپنی جگہ نہیں لینے دیں گے اگر کسی اور ملک نے ایرانی تیل کی کمی پوری کرنے کی کوشش کی تو وہ صورتحال کا ذمہ دار ہو گا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں