ایران جوہری معاہدہ سے دستبردار، امریکہ نے نئی پابندیاں عائد کر دیں

پبلک نیوز: ایران جوہری معاہدے کی اہم شرائط سے دستبردار، ایرانی وزیرِ خارجہ کی تصدیق، امریکی کی جانب سے ایران کے دھاتی شعبوں پر نئی پابندیاں عائد۔

 

تفصیلات کے مطابق ایران جوہری معاہدے سے امریکی دستبرداری کے ایک سال بعد 2015 میں طے ہونے والے معاہدے کی اہم شرائط سے جزوی طور پر نکل گیا۔

روسی ہم منصب سے ملاقات کے موقع پر ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے واضح کر دیا کہ ڈیل میں شامل یورپی ممالک اگر معاہدے کی پاسداری کریں تو ایران بھی اپنی ذمہ داریوں کی یقین دہانی کراتا ہے۔

 

دوسری جانب امریکی صدر ایران کے خلاف مزید پابندیوں کے ساتھ سامنے آ گیا۔ ٹرمپ نے ایک انتظامی حکمنامہ کے ذریعے ایران کے لوہا، سٹیل، المونیم اور تانبا کے دھاتی شعبوں پر پابندیاں عائد کردی۔

 

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نئی پابندیوں سے ایران کی معیشت کو مزید مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے جو پہلے ہی شدید دباؤ کا شکار ہے کیونکہ ایران کی دھاتی مصنوعات کی برآمدات اس کی معیشت کے حجم کا 10 فیصد ہیں۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں