ایران کی دفاعی میدان میں ایک اور کامیابی

 

پبلک نیوز: ایران نے باور 373 نامی موبائل دفاعی میزائل ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ کر کے نمائش کے لیے پیش کر دیا۔ میزائل سسٹم روسی ایس 300 اور امریکی پیٹریاٹ میزائل سسٹم کا مدمقابل ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ایران نے دفاعی صلاحیت میں ایک اور کامیابی حاصل کرلی۔ تہران حکومت نے زمین سے فضا میں مار گرانے والے میزائل ڈیفنس سسٹم کی کامیاب نمائش کی۔  باور 373 نامی موبائل میزائل سسٹم اپنے ہدف کو طویل فاصلے تک مار گرا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق باور 373 روسی دفاعی میزائل نظام  S-300  کا مدمقابل ہے۔

 

میزائل سسٹم کی نمائش کے موقعے پر صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات بے سود ہیں۔ ہمارے دشمن منطق کو تسلیم نہیں کرتے، ہم منطق سے جواب نہیں دے سکتے۔

 

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں