ایران نے امریکی پابندیوں کو جوتی کی نوک پر رکھ لیا

پبلک نیوز: ایران نے امریکی پابندیوں کو جوتی کی نوک پر رکھ لیا۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا امریکا کو انتباہ، امریکی پابندیوں کے جواب میں ایران ایٹمی ہتھیاروں کے معاہدے سے نکل سکتا ہے۔

 

امریکی پابندیوں کو ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آڑے ہاتھوں لیا۔ امریکی پابندیوں کے لگنے کے بعد جواد ظریفنے کا کہنا تھا کہ ایران ایٹمی معاہدے سے دستبردار ہونے پر غور کر سکتا ہے۔ امریکی پابندیوں کے ردعمل میں جوہری ہتھیاروں کے معاہدے سے نکلنے کا آپشن ایران کسی بھی وقت استعمال کر سکتا ہے۔

 

امریکہ کے ساتھ ایران کا ایٹمی معاہدہ جولائی 2015 میں طے پایا تھا۔ اس معاہدے میں امریکہ سمیت چین، برطانیہ، فرانس، روس، جرمنی اور یورپی یونین شامل تھے۔ 2018 میں ٹرمپ انتظامیہ نے یکطرفہ طور پر اس معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں