ایران کا امریکا کے جوہری معاہدہ سے نکلنے کے بعد بڑا اعلان

 

پبلک نیوز: ایران کا امریکا کے جوہری معاہدہ سے نکلنے کے بعد بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔ ایرانی نیوکلیئر ایجنسی نے 27 جون تک معاہدہ کے تحت طے شدہ حد سے زیادہ یورینیم کی افزودہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ یورپی ممالک کی ایران کو ایورینیم افزودہ نہ کرنے کی دھمکی۔

 

تفصیلات کے مطابق ایران نے عالمی جوہری معاہدہ کے تحت مقررہ حد سے زیادہ یورینیم افزودہ اور ذخیرہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

 

ایرانی جوہری توانائی ادارے کے ترجمان کے مطابق ایران نے یورینیم افزودگی میں 4 گنا زیادہ اضافہ کرلیا ہے اور ایران 27 جون تک یورینیم کی مقررکردہ حد عبور کر لے گا۔ یورینیم کی زیادہ افزودگی 2015 میں طے پا جانے والے معاہدہ کی خلاف ورزی ہو گی۔

 

 انتہائی سطح کی یورینیم کی افزودگی ایٹم بم بنانے میں استعمال ہوتی ہے۔ برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کو یورینیم افزودہ نہ کرنے کی تنبیہہ کی ہے۔

 

یورپی ممالک نے کہا کہ ایران کے ممکنہ فیصلہ کے ردعمل کے طور پر وہ ایران پر ختم کردہ پابندیاں دوبارہ لگائیں گے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں