ایران کا 1300 کلومیٹر تک مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

تہران (پبلک نیوز) ایران نے انقلاب کے 40 سال مکمل ہونے پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس کروز میزائل لانچ کر دیا، جو کم اونچائی پر بھی پرواز کر سکتا ہے۔ طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکتھا ہے۔

 

ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایران نے 1300 کلومیٹر تک مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ ھویزہ کروز میزائل کو فائر کرنے کی تیاری میں بہت کم وقت درکار ہوتا ہے اور یہ میزائل نچلی سطح پر بھی رہتے ہوئے اپنے ہدف کو نشانہ بناتا ہے۔

 

زمین سے زمین تک مار کرنے والے جدید ٹیکنالوجی سے لیس کروز ھویزہ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ انقلاب ایران کی سالگرہ کے موقع پر کیا گیا۔ و اضع رہے کہ پہلے ہی ایران کے پاس 2000کلو میٹر تک اہداف کو نشانہ بنانے والے میزائل موجود ہیں۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں