مجبور کیا تو امریکا اسرائیل اتحاد کو شکست کا ذائقہ چکھنا پڑے گا، وزیردفاع ایران

پبلک نیوز: ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا، وزیر دفاع ایران امیر حاتمی کا کہنا ہے کہ امریکا مسلسل سازشوں میں مصروف ہے، تہران کو مجبور کیا گیا تو امریکا اسرائیل اتحاد کو شکست کا ذائقہ چکھنا پڑے گا۔

 

ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات شدید تناؤ کا شکار ہیں۔ انقلابی گارڈز کے سابق اہلکاروں سے خطاب میں وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایرانی فورسز امریکا اور اسرائیل کو شکست سے دوچار کر دیں گی۔ امیر حاتمی نے مزید کہا امریکا مسلسل ایران کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ ہمیں مجبور کیا گیا تو دشمن کو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

ادھر روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکا کی جانب سے جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے باوجود تہران کو اس پر عمل جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

واضح رہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کی کچھ شقوں سے دستبردار ہونے کے بعد امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور ایران کی جانب سے خطرے کو جواز بنا کر امریکا نے خلیج میں اپنے جنگی بحری بیڑے اور بمبار طیارے تعینات کردیے ہیں۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں