شاہ محمود قریشی کی ہم منصب ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات،علاقائی سلامتی پر تبادلہ

اسلام اباد(پبلک نیوز) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات، علاقائی سلامتی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ایک روزہ سرکاری دورے پر صبح پاکستان پہنچے، پاکستان پہنچنے پر نور خان ایئربیس پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

 

بعد ازاں ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی، ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔

 

 

گذشتہ دو ماہ کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دوسرا دورہ پاکستان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کی۔پاکستانی ہم منصب سے ملاقات میں پاک ایران بارڈر سے اغوا ہونے والے ایرانی سکیورٹی اہلکاروں پر ہونے والی پیش رفت پر بھی بات چیت ہوئی۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں