سربراہ پاک فوج سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی ملاقات

راولپنڈی (پبلک نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی ملاقات، جی ایچ کیو میں ہونیوالی ملاقات میں آرمی چیف اور ایرانی وزیر خارجہ کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے درمیان ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران خطہ میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔ تمام فریقین کو مل کر تنازعات کو خطہ سے دور کرنا ہوگا

آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں