ایرانی صدر نے امریکا کیساتھ باعزت اور برابری کی سطح پر مذاکرات کی حامی بھرلی

 

پبلک نیوز: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران نے کبھی بھی مذاکرات کا موقع نہیں گنوایا۔ ہم باعزت، قانونی اور مخلصانہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ مذاکرات کے نام پر ہم امریکا کے سامنے جھکیں گے نہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ایران نے امریکا کے ساتھ مشروط مذاکرات کی حامی بھرلی۔ صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران نے کبھی بھی مذاکرات کا موقع نہیں گنوایا۔ ہم باعزت، قانونی اور مخلصانہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ مذاکرات کے نام پر ہم امریکا کے سامنے جھکیں گے نہیں۔

 

ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کسی کے ساتھ فوجی تناؤ نہیں چاہتا۔ خلیج فارس اور خطے کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ایران اور ہمسایہ ممالک کی ہے۔ ان کا خطے کے باہر والے ممالک کو تنبیہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ خطے میں اپنی مسلح افواج تعینات کرنے سے گریز کریں۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں