ایران کا امریکی پابندیوں کے فیصلہ پر منہ توڑ جواب

پبلک نیوز: ایران نے تیل کی برآمدات روکنے کی امریکی پابندیوں کے فیصلے پر منہ توڑ جواب دے دیا۔ ایرانی پارلیمنٹ نےتمام امریکی فوجیوں کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ امریکی فوجیوں کو امداد دینے والے بھی دہشت گرد ہوں گے۔

ایران نےاپنی تیل کی برآمدات روکنےکےامریکی فیصلہ پر بڑا اعلان کر دیا۔ ایرانی پارلیمنٹ نے امریکی فوج کے تمام دستوں کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے بل کے حق میں 173 جبکہ مخالفت میں 4 ووٹ پڑے۔

امریکا ایران تنازع کے باعث آج دوسرے روز بھی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ قیمتوں میں اضافہ کی وجہ امریکا کی جانب سے ایرانی تیل درآمد کرنے والے ممالک کو حاصل استثنیٰ ختم کرنے کا اعلان ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں