ایرانی ٹماٹروں کی پاکستان انٹری، ٹماٹر کی قیمت میں سو روپے کمی

کراچی (پبلک نیوز) کراچی میں ایران سے آنے والے ٹماٹروں نے آتے ہی سوروپے کمی کردی۔ ماہرین زراعت کہتے ہیں اندورن سندھ آنے والی ٹماٹر کی نئی فصل سے مزید قیمت میں کمی آئی گی

 

خواتین خانہ کے لیے اچھی خبر، پاکستانی ٹماٹروں کی بڑھتی قیمت میں کمی کے لیے ایرانی ٹماٹروں کی  کراچی میں انٹری ہو گئی۔

 

کراچی سبزی منڈی میں 13 کنٹینرز آنے سے تین سے ساڑھے تین سو روپے کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر ہول سیل مارکیٹ میں 180 روپے پرآگئے۔ پرچون مارکیٹ میں بھی  قیمت سو روپے کم ہو گئی۔

 

شہری بھی ٹماٹر کی بڑھتی قیمتوں پر نالاں نظر آئے۔ ماہرین زراعت کے مطابق بدین، میرپور خاص سمیت سندھ کے مختلف علاقوں سے آنے والی فصل جلد ٹماٹر کو اس کی اوقات میں لے آئے گی۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں