ایرانی سپریم لیڈر کا امریکا سے کسی بھی سطح پر بات چیت سے انکار

 

تہران (پبلک نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا سے کسی بھی سطح پر بات چیت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ ایران کی قیادت نے متفقہ طور پر کیا ہے۔ ایران کے خلاف امریکی مہم بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ ایرانی قوم ایسے ہتھکنڈوں سے پریشان نہیں ہو گی۔

 

تفصلات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا سے کسی بھی سطح پر بات چیت نہیں کی جائے گی۔ امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنا ملک کی تمام قیادت کا فیصلہ ہے اور اسلامی جمہوریہ کے تمام عہدیداران بھی اس پر متفقہ طور پر یقین رکھتے ہیں۔

 

آیت اللہ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے مذاکرات کا مطلب ایران پر امریکی خواہشات مسلط کرنا اور ایران سے متعلق زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کو کامیاب ظاہر کرنا ہو گا۔ امریکا جوہری ڈیل میں واپس آتا ہے تو دیگر فریقین کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کر سکتا ہے۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں