الٹے قدموں سے دوڑنا فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے؟

لاہور (پبلک نیوز) ورزش کے لیے دوڑ لگانا اور چہل قدمی کرنا سب سے آسان ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ سیدھا دوڑنے کے بجائے الٹے قدموں سے دوڑنا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے؟

سیدھا دوڑنے کے بجائے الٹے قدموں سے دوڑنا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ طریقہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ الٹے قدموں سے دوڑنے سے زیادہ کیلوریز برن ہوتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سیدھا دوڑنے کے بجائے الٹے قدموں سے دوڑنا ٹانگوں کے عضلات اور پٹھوں کو سیدھا دوڑنے کی نسبت زیادہ فعال کرتا ہے۔ یہ طریقہ ان لوگوں کے لیے زیادہ بہتر ہے جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ الٹے قدموں سے دوڑنے سے زیادہ کیلوریز ضائع کی جاسکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے طریقہ یہ ذہنی ارتکاز کو بھی بہتر بنتا ہے کیونکہ الٹا دوڑتے ہوئے آپ کی توجہ دوڑنے پر ہوتی ہے کہ کہی آپ گر نہ جائے۔

حارث افضل  10 ماه پہلے

متعلقہ خبریں