پاکستان غیر اخلاقی ویڈیو دیکھنے میں نمبر ون ملک؟

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ یہ خبر غلط ہے کہ پاکستان غیر اخلاقی ویڈیو دیکھنے میں نمبر ون ملک ہے۔ سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے قومی یکجہتی کے اجلاس میں پی ٹی اے نے حکام کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو بھی معاملے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کےمطابق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے قومی یکجہتی کا اجلاس بیرسٹر محمد علی سیف کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے دوران پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کو ہٹانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یہ بات غلط ہے کہ پاکستان غیر اخلاقی مواد دیکھنے میں نمبرون ملک ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم کو بھی بریفنگ دے چکے ہیں۔

 

چئیرمین کمیٹی بیرسٹر محمد علی کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے صرف عوامی شکایات پر انحصار کرنے کی بجائے خود سے کوششیں کرکے ممنوعہ ویب سائٹ پر ان مواد کی حوصلہ شکنی کے لیے اقدامات کرے۔ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اور دیگر ممنوعہ مواد کی روک تھام کے لیے جلد ذیلی کمیٹی بنائی جائے گی۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں