احتساب عدالت نے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹا دیا

پبلک نیوز(ہرمیت سنگھ) احتساب عدالت نے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹا دیا۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت قانون کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا کہ وزارت قانون جج ارشد ملک کی خدمات واپس لے۔

 

پبلک نیوز ذرائع کے مطابق احتساب عدالت نے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹا دیا۔ جج ارشد ملک کی خدمات وزارت قانون و انصاف کو واپس کر دی گئیں۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت قانون کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا کہ وزارت قانون جج ارشد ملک کی خدمات واپس لے۔

اس سے قبل جج ارشد ملک نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کو اپنی صفائی میں ایک خط لکھا تھا۔ جج ارشد ملک نے اپنے خط اور بیان حلفی میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری ویڈیو اور الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ ہائیکورٹ نے خط کا جائزہ لینے کے بعد حکم جاری کر دیا۔ جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں