اسلام آبادیونائیٹڈ نے معرکہ سر کرلیا، کراچی کنگز کا پی ایس ایل 4 میں سفر تمام

کراچی (پبلک نیوز) اسلام آباد کے بلے بازوں کی یونائیٹڈ پرفارمنس نے کراچی کنگز کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ ہیلز کی شاندار اننگز کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو ہرا کر ایلیمینیٹر ٹو کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

 

دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل فور فائنل کے راستے کی ایک اور رکاوٹ ہٹا دی۔ پہلے ایلیمینیٹر میں کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر دوسرے ایلیمینیٹر کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

 

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 162 رنز کا ہدف آخری اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ہیلز نے 41 رنز بنائے جبکہ حسین طلعت کے 32، فہیم اشرف کے 17 اور آصف علی کے 20 رنز نے دفاعی چمپئن کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

 

اس سے قبل کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 161 رنز بنائے۔ بابراعظم کے 42 رنز اور چار کیچ بھی کراچی کنگز کو فتح نہ دلا سکے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد موسیٰ نے 3 اور فہیم اشرف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں