اینٹی بائیوٹیک ادویات کی کھلے عام فروخت پر پابندی عائد

اسلام آباد (پبلک نیوز) بغیر ڈاکٹر کے نسخے کے دوائیں بیچنے والے ہو جائیں ہوشیار۔ اب کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اینٹی بائیوٹیک ادویات کے کھلے عام فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ڈاکٹر کا نسخہ لائیں اور دوا پائیں۔ اب دوائیں ڈاکٹر کے نسخے کے بنا نہیں ملیں گی۔ اسلام اباد انتظامیہ نے کھلے عام دوائیوں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی۔

وزارت صحت نے اینٹی بائیوٹک اور اینٹی بیکٹیریل دوائیوں سے متعلق قانون پر عملدرآمد سخت کردیا گیا۔ ڈرگ انسپکڑ اسلام آباد کی جانب سے جاری کیا گیا مراسلہ تمام میڈیکل سٹورز کو بھیج دیا گیا۔

اینٹی بائیوٹک اور اینٹی بیکٹیریل ادویات ڈاکٹر کی تجویز سے دی جائیں گی۔ مراسلے میں واضح کہہ دیا گیا ہے کہ میڈیکل سٹورز ڈاکٹر کے تجویز کردہ نسخے کے بغیر دوا ہرگز ناں دیں۔

قانون کے تحت اینٹی بائیوٹک اور اینٹی بیکٹیریل ادویات ڈاکٹری نسخے پر دی جانی چاہئیں۔ نسخے کے بغیر دوائوں سے بیماریاں بڑھتی ہیں۔ تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں فارمیسیز اور میڈیکل سٹورز کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں