پی ایس ایل 4 کے افتتاحی ٹاکرے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

دبئی (پبلک نیوز) پی ایس ایل 4 کے افتتاحی ٹاکرے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے کرایونٹ کا کامیاب آغاز کر دیا۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔

فخرزمان کی 44 گیندوں پر 65 رنز کی جارحانہ بلے بازی بھی قلندرز کے لیے سود مند ثابت نہ ہوسکی۔ سہیل اختر نے 37 اور اے بی ڈیویلیئرز نے 24 رنز بنائے۔ جبکہ کپتان محمد حفیظ سمیت لاہور قلندرز کے دیگر بلے بازقابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو راحت علی کی تباہ کن باولنگ کے سامنے ہتھیار ڈالنے پڑے تاہم ٹیم یونائیٹڈ نے دیگر باولز کی جم کر دھلائی کی اور آخری اوور میں جیت کو یقینی بنا لیا۔

فاتح ٹیم کے لیے لیوک رونکی27، ڈیل پورٹ 24، حسین طلعت 37رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آصف علی نے 36 اور فہیم اشرف نے 22 رنز کی شاندار باری کھیل کر یونائیٹڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

فہیم اشرف کو آل راونڈ پرفارمنس دکھانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

احمد علی کیف  8 ماه پہلے

متعلقہ خبریں