اسلامی نظریاتی کونسل: عورت مارچ پر تشویش، نیب کا ہتھکڑیاں لگانا غیر شرعی قرار

پبلک نیوز: اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق نیب کا ملزموں کو ہتھکڑیاں لگانا غیر اسلامی غیر قانونی ہے جبکہ کونسل کی جانب سے 8مارچ کے عورت مارچ پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ جرم ثابت ہونے سے قبل ملزم کی میڈیا میں ہتک انسانیت کے منافی ہے۔ نیب آرڈیننس کو جانچنے کے لیے جسٹس(ر)رضا خان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی۔

انہوں نے کہا کمیٹی جائزہ لے گی کہ کون کون سا نیب قانون شریعت کے خلاف ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے 8مارچ کے عورت مارچ پر شدید تشویش کا اظہار کر دیا۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں