ایل او سی کی خلاف ورزی، بھارتی فوج کی فائرنگ، 1 شہید اور 9 زخمی

 

راولپنڈی (پبلک نیوز) بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لیپہ، شاردا، شاہکوٹ، ڈنہ، ڈھڈنیال اور جوڑا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 1 شخص شہید اور 9 زخمی ہوگئے

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لیپہ، شاردا، شاہکوٹ، ڈنہ، ڈھڈنیال اور جوڑا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 26 سالہ نعمان احمد شہید، جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی  مؤثر جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاع بھی ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں