کوئی ہتھیار کشمیریوں کے عزم کو شکست نہیں دے سکتا، ڈی جی آئی ایس پی آر

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ سویلین آبادی کے خلاف کلسٹر بموں کا استعمال  جینیوا کنونشن اور انسانی حقوق کے عالمی قوانین کے خلاف ہے۔ کشمیر ہر پاکستانی کے خون میں گردش کرتا ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی انشاء اللہ ہر صورت کامیاب ہوگی۔

 

تفصیلات کے مطابق  بھارت کا جنگی جنون تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ ایل او سی پر شہریوں کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کی رات کو وادی نیلم میں کلسٹر بموں کا استعمال کیا۔ 4 سالہ بچے سمیت 2 شہری شہید اور 11 زخمی ہو گئے۔

 

آئی ایس پی آر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہنا تھا کہ سویلین آبادی کے خلاف کلسٹر بموں کا استعمال  جینیوا کنونشن اور انسانی حقوق کے عالمی قوانین کے خلاف ہے۔ کوئی ہتھیار کشمیریوں کے حق خودارادیت کے عزم کو دبا نہیں سکتا۔ کشمیر ہر پاکستانی کے خون میں گردش کرتا ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی انشاء اللہ ہر صورت کامیاب ہوگی۔

 

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔ مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کی تیاریوں پر وادی میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں