امریکی کانگریس کی مسلم خاتون رکن الہان عمر کی اسرائیل داخلے پر پابندی

 

پبلک نیوز: امریکی کانگریس کی دو مسلم خواتین ارکان میں سے ایک کے مقبوضہ مغربی کنارے اور یروشلم داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والوں کا یہاں داخلہ منع ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق صیہونی اسرائیلی حکومت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اُکسانے پرامریکی کانگریس کی مسلمان رکن خاتون الہان عمر کو اسرائیل کے دورے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ الہان عمر اور راشدہ طلیب 18 سے 22 اگست تک مغربی کنارے کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں، جہاں مسلمانوں کا قبلہ اول اور یہودیوں کے اہم مذہبی مقامات موجود ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزارتِ خارجہ کی جانب سے راشدہ طلیب کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ویزہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ان سے ایک خط لکھوایا گیا ہے جس کے مطابق راشدہ طلیب دورے کے دوران اسرائیل  کے خلاف کوئی بائیکاٹ تحریک نہیں چلائیں گی۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ دونوں خواتین کو دورے کی اجازت دینا اسرائیل کی کمزوری ہوگی۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں