مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، 3 فلسطینی شہید

پبلک نیوز: مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے۔ صیہونی فوج نے مغربی کنارے پر مزید 3 فلسطینی شہید کر دیئے۔

 

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جارحیت تاحال نہ رک سکی۔ مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق فلسطینیوں کو شہر کے مختلف حصوں میں 2 واقعات میں شہید کیا گیا۔

 

ایک فلسطینی کو رامالا شہر کے شمال میں واقع گاؤں ابوین میں جبکہ دو فلسطینی نیبلَس شہر میں شہید کیے گئے۔ شہادتوں کے بعد فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں بھی ہوئیں، جس میں درجنوں نہتے فلسطینی زخمی ہو گئے۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں