اسرائیلی فوج کی مدد سے یہودی آبادکار مسجد اقصیٰ میں داخل

پبلک نیوز: اسرائیل کی ہٹ دھرمی کے باعث مقبوضہ فلسطین میں حالات ایک بار پھر کشیدہ ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کی مدد سے یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہو گئے اور مسلمانوں کی عبادات میں خلل ڈالا۔ یہودیوں نے مسجد میں عبادت کی کوشش کی جس پر مسلمانوں نے مزاحمت کی۔

 

اسرائیلی فوج کی مدد سے سیکڑوں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوگئے۔ جہاں مسلمان نماز ادا کر رہے تھے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کے سائے میں 30 سال میں پہلی مرتبہ یہودی آبادکار مسجد اقصیٰ میں داخل ہو گئے اور اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی کوشش کی۔

 

یہودیوں کے مسجد میں داخل ہونے  پر وہاں موجود مسلمان نمازیوں نے احتجاج کیا تو اسرائیلی فوج نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

 

مسلمان نمازیوں کا کہنا تھا کہ ایک معاہدے کے تحت اس حصے میں صرف مسلمان عبادت کرسکتے ہیں اور یہودی آبادکاروں کو یہاں آنے کی اجازت نہیں اور ناہی گزشتہ 30 برسوں میں ایسی کوئی مثال ملتی ہے تاہم اسرائیلی فوج نے کوئی بھی بات سننے کے بجائے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں