غزہ میں اسرائیلی فورسز نے ظلم کی انتہا کردی


پبلک نیوز: اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے اور مظلوم فلسطینیوں پر گولیوں کی بچھاڑ کردی گئی۔ 49 نہتے فلسطینی فوجی بندوقوں سے نکلنے والی گولیوں سے شدید زخمی ہوگئے۔ جنھیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے متعدد نہتے فلسطینی زخمی ہوگئے۔ مظلوم فلسطینی حسب معمول صیہونی ریاست کے خلاف ہفتہ وار احتجاج و مظاہرے میں شریک تھے کہ اسرائیلی افواج نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

 

49 نہتے فلسطینوں کو فوجی بندوقوں سے نکلنے والی گولیوں نے شدید زخمی کیا جنھیں علاج معالجہ کے لیے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ اسرائیلی فوج کی بربریت کا نشانہ بننے والے فلسطینوں میں چار طبی رضاکار اور دو صحافی بھی شامل ہیں۔

 

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کو گزشتہ 12 سال سے محاصرے میں لے رکھا ہے جس کے باعث وہاں کے مکینوں پر عرصہ حیات تنگ ہوچکا ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں