کسانوں کا احتجاج: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا شعبہ زراعت پر کمیشن بنانے کا مطالبہ

لاہور (پبلک نیوز) کسانوں کے مسائل  کی بازگشت اقتدار کے ایوانوں میں پہنچ گئی۔ پنجاب اسمبلی میں  معاملے پر حکومت اور اپوزیشن  میں گرما گرم بحث ہوئی۔ اپوزیشن نے شعبہ زراعت پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں خوراک و زراعت پر عام بحث کے دوران حکومت اور اپوزیشن نے کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز دیں۔

اپوزیشن کے رکن سردار اویس لغاری اور ملک احمد خان نے حکومتی پالیسیوں کو سخت تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی تمام نمائندہ تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔ جن کا مطالبہ ہے کہ کھاد کی سستی فراہمی کے لیے ن لیگ کی طرح سوا ارب روپے کا پیکج  دیا جائے۔

اپوزیشن کی خاتون رکن اسمبلی ذکیہ شاہنواز کی جانب سے زراعت پر کمیشن بنانے اورکسانوں کو گنےکی بروقت قیمتیں  اداکرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ حکومتی وزیر چوہدری ظہیر الدین نے کاشتکاروں کے لیے سی پی آر کے بجائے چیک لانے کا مطالبہ کیا۔

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے اجلاس کا وقت مکمل ہونے پر خوراک و زراعت پر عام بحث جمعرات کی صبح تک ملتوی کر دی۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں