اٹالین کلب انٹر میلان نے پی ایس جی کو شکست دے دی

 

پبلک نیوز: اٹالین کلب انٹر میلان نے فرانسیسی چیمپئن پی ایس جی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ مقررہ وقت تک برابر رہنے والے میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔

 

تفصیلات کے مطابق کلب فرینڈلی فٹ بال میچ میں انٹرمیلان نے پی ایس جی کو 5-6 سے شکست دے دی۔ چائنہ میں کھیلے گئے دلچسپ مقابلے کے پہلے ہاف میں فرانسیسی کلب پی ایس جی کو برتری حاصل ہوئی جو میچ کے آخری لمحات تک برقرار رہی۔

 

انجری ٹائم میں انٹرمیلان کے سیمیوئل لونگو نے گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔ مقررہ وقت تک برابر رہنے والے میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جو پانچ کے مقابلے چھ گول سے انٹر میلان نے جیت لیا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں