اچھا ہوتا کہ پاکستان میں پیدا ہوتا، سونونگم نے دل کی بات کہہ دی

پبلک نیوز: بھارتی گلوکار سونونگم پاکستانی گلوکاروں کی مقبولیت سے جلنے لگے۔ طنزاً کہا کیا خوب ہوتا جو میں پاکستان میں پیدا ہوتا۔ پاکستانی ہونے کی وجہ سے بالی وڈ میں کام تو مل جاتا۔

بالی وڈ میں کئی یادگار گانے گانے والے گلوکار سونوگم کو پاکستان کی یاد ستانے لگی۔ سونونگم نے پاکستانی گلوکاروں کی بالی وڈ میں کامیابی سے جلنے ہوتے ہوئے کہا کہ کیا اچھا ہوتا کہ وہ پاکستان میں پیدا ہوتے۔

بولی وڈ سمیت بھارت بھر میں اپنی آواز سے لوگوں کو سحر میں جکڑنے والے پاکستانی گلوکاروں کی شہرت پر کہا کہ وہ پاکستانی ہوتے تو انہیں پڑوسی ملک کے شہری ہونے پر کم سے کم ہندوستان سے گیت گانے کی پیش کش تو ملتی رہتی۔

بھارتی گلوکار نے کہا کہ ہندوستان میں انڈین گلوکاروں سے زیادہ پڑوسی ملک کے گلوکاروں کو اہمیت دی جاتی ہے۔ میوزک کمپنیاں بھارتی گلوکاروں کے ساتھ سخت شرائط جب کہ پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ آسانی سے کام کرتی ہیں۔

حارث افضل  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں