اسد عمر سے تنازع کی خبر بالکل من گھڑت اور غلط ہے: جہانگیر ترین

فیصل آباد (پبلک نیوز) وزیرا عظم عمران خان کے قریبی دوست جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اسد عمر سے تنازع کی خبر بالکل من گھڑت اور غلط ہے۔ وزیر اعظم کی قبل ازوقت انتخابات کی بات سوال کے تناظر میں تھی۔

اسد عمر کے ساتھ تنازع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اسد عمر کے ساتھ تنازع کے حوالے سے من گھڑت خبریں چلائی جا رہی ہیں۔ پچھلے دنوں ہم تین آدمیوں کی ایسی کوئی میٹنگ بھی نہیں ہوئی۔

انھوں نے مزید کہا کہ تین مہینے گزرے ہیں، ہم پر بہت حملے ہو رہے ہیں، لیکن حکومت چلے گی۔ اگر قبل ازوقت انتخابات ہوئے تو پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کا وعدہ ہے، صوبہ ضرور بنائیں گے۔ ایک سیکنڈ میں صوبہ نہیں بن جاتا، اس کے لیے وقت لگتا ہے۔ صوبہ بنانے کے لیے دو تہائی کی اکثریت بھی چاہیے۔ ممکن ہے اگلا انتخاب آئے تو جنوبی پنجاب کا الیکشن الگ ہو۔

جہانگیر ترین نے بتایا کہ 30 سال کاگند صاف کر رہے ہیں۔ ماضی  کی پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر کی قیمت غیر مستحکم ہے۔ وزارتوں کی تبدیلی کے حوالے سے صرف عمران خان جانتے ہیں۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں