صرف وزیر اعظم کو جوابدہ ہوں، پاکستان کی خدمت میرا حق ہے: جہانگیر ترین

لودھراں: (پبلک نیوز) جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو صرف جوابدہ ہوں، شاہ محمود سمیت کوئی بھی ملک کی خدمت سے روک نہیں سکتا، جہاں جاتا ہوں وزیر اعظم کی خواہش پر جاتا ہوں۔

 

تحریک انصاف کے اندرونی ایوانوں کی سرد جنگ کھل کر سامنے آگئی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اعتراض پر جہانگیر ترین نے اپنا ردعمل دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات کے حوالے سے صرف وزیر اعظم کو جوابدہ ہوں، پاکستان کی خدمت میرا حق ہے اور اس حق کو کوئی بھی مجھ سے چھین نہیں سکتا۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک شخص ہے جسے لیڈر مانتا اور اسکے سامنے جوابداہ ہوں، وہ لیڈر عمران خان ہیں، ہر اتار چڑھاؤ میں ساتھ رہا اور آخری سانس تک رہوں گا۔ قبل از وقت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جہانگیر ترین کا سرکاری اجلاسوں میں بیٹھنا چیف جسٹس کے فیصلے کی توہین اور اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع دینے کے مترداف ہے۔ میٹنگز میں جہانگرترین کی موجودگی رولز آف بزنس کی بھی خلاف ورزی ہے۔

 

ویڈیو کے کیلئے کلک کریں:

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں