پاکستان کی سب سے بڑی تعلیمی درسگاہ کرپشن کی آماجگاہ بن گئی

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان کی سب سے بڑی تعلیمی درسگاہ کرپشن کی آمجگاہ بن گئی۔ نیب لاہور نے جامعہ پنجاب میں کرپشن کی شکایات پر ایک اور انکوائری کا آغاز کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی جامعہ پنجاب یونیورسٹی کا سالانہ بجٹ 9 ارب 69 کروڑ سے زاید ہے۔ بڑے بجٹ میں بڑی کرپشن پنجاب یونیورسٹی کا وطیرہ بنتی جا رہی ہے۔ نیب لاہور نے جامعہ پنجاب کے خلاف کرپشن کی شکایات موصول ہونے پر ایک اور انکوائری کا آغاز کر دیا۔ نیب نے پاکستان اسڈڈی سنٹر میں 1 کروڑ سے زاید کی کرپشن کے الزامات پر اسٹنٹ پروفیسر امجد عباس خان مگسی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے۔

 

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران پاکستان کے اسڈڈی سنٹر کو ملنے والے فنڈز کے استعمال میں بےقائد گیکیوں کے شواہد ملے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش امجد عباس مگسی کے عہدے اور تعیناتی کے طریقہ کار میں بھی شکوک شہبات ہیں۔

 

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ جامعہ پنجاب کی آڈٹ رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید افراد کو بھی طلب کیا جائے گا۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں