جام پور تا جتوئی پل تعمیر نہ ہوا، لاکھوں کی آبادی کو مشکلات، کشتیوں کے استعمال پر مجبور

راجن پور (پبلک نیوز) جام پور تا جتوئی پل تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں کی آبادی کو مشکلات کا سامنا، شہری کشتیوں کے ذریعہ خطروں سے بھرا سفر کرنے پر مجبور، اوور لوڈنگ سے کوئی بھی سانحہ جنم لے سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جام پور تا جتوئی پل تعمیر نہ ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہری کشتیوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری کی جانب سے پل کی تعمیر کا وعدہ پورا نہ ہو سکا۔

صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری کی جانب سے پل کی تعمیر کا وعدہ کیا گیا تھا جو تاحال پورا نہیں ہو سکا۔ صوبائی وزیر نے جام پور کو ضلع بنانے کا بھی وعدہ کیا تھا جو وفا نہ ہو سکا۔

دونوں شہروں کے درمیاں فاصلہ اور تفصیلات کے لیے نقشہ ملاحظہ کیجئے:

 

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں