آرمی چیف سے جاپان کے مشیر برائے قومی سلامتی کی ملاقات

راولپنڈی (پبلک نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے مشیر برائے قومی سلامتی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے مشیر برائے قومی سلامتی نے ملاقات کی۔ جنرل آرمی چیف اور جاپانی مشیر کینٹارو سونورا کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف اور جاپانی مشیر برائے قومی سلامتی کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف اور جاپانی مشیر نے دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جاپانی مشیر برائے قومی سلامتی نے افغانستان میں قیام امن کے لیے سیاسی عمل کی حمایت کی۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں