جاپانی شیف نے 602 فٹ 9 انچ لمبا نوڈل تیار کر لیا

 

پبلک نیوز: جاپانی شیف ہیروشی کوروڈا نے 602 فٹ 9 انچ لمبائی کا اکیلا لمبا ترین انڈے سے بنا نوڈل تیار کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے جو کہ واشنگٹن یادگار کی عمارت سے 45 فٹ لمبا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق جاپانی شیف ہیروشی کوروڈا کی جانب سے ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لیے 602 فٹ 9 انچ لمبائی کا اکیلا لمبا ترین انڈے سے بنا نوڈل تیار کر لیا گیا۔ جسے شیف نے ایک گھنٹے تک ہوا میں تب تک اچھالا جب تک اس کے معاونین کی جانب سے اسے ٹھنڈا کرنے کے لیے برف کا استعمال کیا جاتا۔

 

 

گینیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں کہنا تھا کہ جاپان کے شہر ٹوکیو سے تعلق رکھنے والے ہیروشی کوروڈا نے احتیاط سے آٹے کا ایک ٹکڑا تیار کیا جس کی آخری شکل 183.72 میٹر یا 602 فٹ 9 انچ تھی۔

 

 

جاپانی شیف ہیروشی کوروڈا نے عالمی ریکارڈ کے عہدیداروں کو بتایا کہ اجزاء اور مقدار کو متوازن کرنے والے توازن اور تناسب کا امتزاج مجھے ہمیشہ ہی متوجہ کرتا ہے کیوں کہ جب کھانے کا مزہ تب آتا ہے جب یہ اعداد و شمار اور امتزاج ہم آہنگ ہوتے ہیں۔

 

 

ہیروشی کوروڈا کا کہنا تھا کہ صارفین کی جانب سے کئی بار اس بات کا سوال کیا جاتا تھا کہ نوڈلز کتنے لمبے اور پتلے ہو سکتے ہیں۔ ان سوالات کی وجہ سے مجھے ںوڈلز کی پیمائش کا خیال آیا۔ اس بات کا احساس بھی ہوا کہ گینیز ورلڈ ریکارڈ اس قسم کے ریکارڈ کو بھی دیکھتا ہے جس کی وجہ سے میں نے ایسے ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔

 

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں