جاپان کا کتا اسکوٹر اور اسکیٹنگ بورڈ چلانے کا ماہر

پبلک نیوز: کینیڈا میں گرینڈ ریور پر جمی برف ٹوٹ کر بہنے لگی۔ جاپان میں کتے کا اسٹائل نرالا مشہور ہو گیا۔ فرنٹ ویل پر بائک سمیت رسی کُودنے کا مظاہرہ، ٹریمپولین پر کُودتے ہوئے پیروں سے بال باسکٹ میں ڈالنے کا مظاہرہ۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے گرینڈ ریور پر جمنے والی برف ٹوٹ کر آگے کو بہنے لگی۔ گماں ہونے لگا جیسے پُل حرکت میں آ گیا ہو۔ دلکش منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔

جاپان کے کتے کا اسٹائل نرالا مشہور ہو گیا۔ اسکوٹر اور اسکیٹنگ بورڈ دونوں چلانے کا ماہر ماہر کتا سوشل میڈیا کا ہیرو بن گیا۔

رسی کُودنے کا منفرد انداز جو آپ نے نہیں دیکھا ہوا گا۔ نوجوان کا فرنٹ ویل پر بی ایم ایکس بائک کو بیلنس کرتے ہوئے بائک سمیت رسی کُودنے کا مظاہرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

نشانہ میرا دیکھے زمانہ کے مصداق نوجوان نے ٹریمپولین پر کُودتے ہوئے پیروں سے بال کو باسکٹ کر دیا۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں