عمران خان کی حکومت میں یہ سوچ ہے کہ سب کو مار دو: جاوید ہاشمی

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق اور معروف سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے صدر ہونے کے ناطے مجھے لگا عمران خان ملک توڑ دے گا۔ پارٹی کے ارکان اسمبلی کہتے ہیں وہ ووٹ سے نہیں کسی اور ذریعہ سے اقتدار میں آئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا سپیکر کا اختیار ہے۔ جب تک کوئی مجرم نہیں ٹھہرایا جاتا پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے چاہئیں۔ میں چار سال جیل میں رہا مگر سپیکر امیر حسین نے کھبی آرڈر جاری نہیں کیے۔

انھوں نے کہا کہ ماضی میں شیخ رشید اور حاجی بوٹا کو پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی بلایا جاتا رہا۔ یہ مشرف سے بڑے ڈیکٹر ہیں اور اسپیکر کی توہین کرنا چاہیتے ہیں۔ جو اسمبلی اسپیکر کی توہین کرتی وہ ٹوٹ جاتی ہیں۔ سسٹم کو برقرار رکھنے کے لیے پروڈکشن جاری کرنے چاہئیں۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ حکومت میں یہ سوچ ہے کہ سب کو مار دو ایسی سوچ تو آمریت میں بھی نہیں۔ موجودہ حکومت خانہ جنگی کو دعوت دے رہے ہیں۔ فاشسٹ زہن والے کامیاب نہیں ہو سکتے۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں