پاکستانی کرکٹر جویریہ خان آئی سی سی ڈویلپمنٹ اسکواڈ کی کپتان مقرر

 

پبلک نیوز: پاکستان کی مایہ ناز بیٹسمین جویریہ خان آئی سی سی ڈویلپمنٹ اسکواڈ کی کپتان مقرر ہوگئیں۔ آئی سی سی اسکواڈ انگلینڈ میں شیڈول 6 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر جویریہ خان انگلینڈ میں شیڈول 6 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ویمنز گلوبل ڈویلپمنٹ اسکواڈ کی قیادت کرینگی۔ گیارہ رکنی اسکواڈ میں کپتان جویریہ خان کے علاوہ بنگلہ دیش کی جہاں آرا عالم اور فرغانہ ہوکی شامل ہیں وہاں جرمنی کی کرسٹینا گوف، آئرلینڈ کی سیلیسٹے رییک اور ہالینڈ کی ڈینس وین ڈیوینٹر بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔

 

پاپوا نیوگنی کی بریندا تاؤ اور روینی آو بھی ڈویلپمنٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ جبکہ سکاٹ لینڈ کی ابتاہا مقصود، حنا رینی اور بیکے گلین جبکہ امریکا سے سوگیتا بھی گیارہ رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

 

واضح رہے کہ ڈویلپمنٹ اسکواڈ انگلینڈ اور ویلز بورڈ کی ٹیموں کے علاوہ مختلف کاؤنٹی کلبوں کے خلاف بھی میچز کھیلے گا۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں